تاریخ جاپان کو سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گی، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2023/08/24 20:06:11
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 اگست 2023 کو  13:00 بجے، لاتعداد لوگوں کی مخالفت کے باوجود، جاپانی حکومت نے فوکوشیما کے جوہری حادثے کے آلودہ پانی کو زبردستی سمندر میں چھوڑنے کا آغاز کیا۔ یوں یہ دن عالمی سمندری ماحول کے لیے تباہی کا دن بن گیا۔ جاپانی حکومت حیاتیاتی ماحول کو تباہ کرنے والی اور عالمی سمندر کو آلودہ کرنے والی بن چکی ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے منصوبے کے مطابق 7,800 ٹن جوہری آلودہ پانی 17 دنوں کے اندر خارج کر دیا جائے گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ جاپان میں اس وقت تقریباً 1.3 ملین ٹن جوہری آلودہ پانی موجود ہے اور اس کے اخراج کا وقت 30 سے 50 سال تک ہوسکتا ہے۔ متعلقہ تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ جوہری آلودہ پانی نومبر 2026 میں شمالی امریکہ کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے اور تقریباً تمام شمالی بحر الکاہل کا احاطہ کر سکتا ہے، فروری 2030 میں بحر ہند تک پھیل جائے گا اور 10 سال بعد تقریباً پورے بحرالکاہل میں پھیل جائے گا۔

جاپانی حکومت کی جانب سے سمندری پانی کے اخراج کو شروع کرنے پر اصرار کرنے کے بعد، جاپانی ماہی گیری کی صنعت سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، حکومت سے اس منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اس سے آئندہ نسل کے لیے تباہی آئے گی۔" بہت سے مرکزی دھارے کے جاپانی میڈیا نے بھی جاپانی حکومت پر اخلاص اور ذمہ داری کے فقدان کا الزام لگاتے ہوئے  تنقیدی مضامین شائع کیے۔ جنوبی کوریا نے 24 تاریخ کو کہا کہ وہ فوکوشیما، جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد پر پابندی برقرار رکھے گا۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 اگست سے جاپان میں پیدا ہونے والی آبی مصنوعات کی درآمد کو مکمل طور پر معطل کر دے گا۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدانے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کے لیے "مکمل طور پر ذمہ دار" ہونے کا دعویٰ کیا۔ ماہرین سوال کرتے ہیں کہ جاپانی سیاست دان اس "حملے" کی "مکمل ذمہ داری" کیسے لے سکتے ہیں جس کا کوئی منصوبہ، کوئی انشورنس اور نقصان کو روکنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں ہے؟ اور آنے والی نسلوں کو کیسے حساب دیاجائے گا؟