روسی طیارہ حادثے کے متاثرین میں ویگنر گروپ کے بانی پریگورزن بھی شامل

2023/08/24 10:36:10
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو، روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے ٹور اسٹیٹ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ روسی نجی ملٹری کنٹریکٹر ویگنر گروپ کے بانی پریگوزن اور ویگنر کے بانیوں میں سے ایک کمانڈر یوٹکن حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے۔

روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے دس مسافروں میں  ویگنر گروپ کے تقریباً تمام سینئر رہنما شامل  تھے  ۔