امریکی فوجی امداد سے افریقہ کے مسائل حل نہیں ہوئے، تحقیقاتی رپورٹ

2023/08/25 15:36:15
شیئر:

نیوز ویب سائٹ ریسپانسیبل  سٹیٹکرافٹ نے افریقی ساحلیان علاقے کی صورت حال کے حوالے سے حالیہ دنوں ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے۔ شکاگو کونسل برائے عالمی امور کی اس نئی رپورٹ کے مطابق ،"براعظم افریقہ کے "ساحلیان علاقے" میں حالیہ عرصے میں ہونے والی فوجی بغاوتیں ، انتظامی طور پر کمزور افریقی ریاستوں کے لیے امریکی فوجی امداد پر نطر ثانی کی متقاضی ہیں"۔

رپورٹ کے مطابق، "فوجی کارروائیاں دہشت گردی کے مسئلے کو دبا سکتی ہے، لیکن اس عمل سے ان بنیادی عوامل کا حل ممکن نہیں جو دہشت گری  کی و جہ بنتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ افریقہ میں امریکی پالیسی نے بہت لمبے عرصے سے فوجی سیکورٹی امداد کی فراہمی کو ترجیح دے کر قلیل مدتی فوائد حاصل کئے لیکن اس سے خطے کے طویل مدتی استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

امریکی پالیسی نے نہ تو افریقہ کی سلامتی کو یقینی بنایا  ہے اور نہ ہی امریکہ اور اس کے مفادات کو لاحق خطرات کو کم کیا ہے۔