اسوڈان میں 20 ملین افراد کو غذائی تحفظ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن

2023/08/26 16:54:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق پچیس اگست کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کہا کہ سوڈان میں تقریباً 20 ملین افراد اس وقت "انتہائی سنگین اور بگڑتے ہوئے" فوڈ سیکورٹی کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر غذائی امداد کی ضرورت ہے۔ 

تنظیم کا کہنا تھا کہ سوڈان میں گندم، مکئی، کوکنگ آئل اور دیگر اشیاء کی شدید  کمی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق سوڈان میں مسلح تنازعے کی وجہ سے ملک میں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ  اور خوراک کی منڈیوں کا کام  متاثر ہوا ہے۔