بحیرہ اسود میں اناج برآمد کرنے کے معاہدے پر روس کا موقف تبدیل نہیں ہوا: روسی نائب وزیر خارجہ

2023/08/27 16:26:05
شیئر:

روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے مقامی وقت کے مطابق پچیس اگست کو  میڈیا کو بتایا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے پر روس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اگر متعلقہ فریق روس سے کیے گئے اپنے سابقہ وعدوں کو پورا کرتے ہیں تو روس مکمل طور پر معاہدے میں واپس آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنےکے حوالے سے بات چیت سے انکاری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  22 جولائی 2022 کو ، روس اور یوکرین نے ترکیہ اور اقوام متحدہ کے ساتھ استنبول  میں بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد  سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ، جو 120 دنوں کے لئے موثر تھے۔ اس معاہدے میں گزشتہ سال نومبر، رواں سال مارچ اور مئی میں کئی بار توسیع کی گئی جس کی میعاد 17 جولائی کو ختم ہو چکی ہے۔ 17 جولائی کو ، روس نے ترکیہ ، یوکرین اور اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ روس بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدے پر مزید عمل درآمد نہیں کرے گا کیونکہ معاہدے میں طے شدہ روس کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔