امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کئی افراد ہلاک اور زخمی

2023/08/27 16:11:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25 اور 26 تاریخ کو  امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

پچیس تاریخ کو امریکی شہر اوکلاہوما سٹی میں منعقدہ ہائی اسکول فٹ بال میچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اس رات شکاگو شہر میں بیس بال کے ایک میچ میں بھی فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدستور زیر تفتیش ہے۔

چھبیس تاریخ کو بوسٹن شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بوسٹن شہر اس دن ایک کیریبین ثقافتی میلے کی میزبانی کر رہا تھا۔ اسی روز فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل کے شمال مغرب میں ایک اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مسلح شخص سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔