28 اگست 1963 کو، ٹھیک 60 سال پہلے، امریکی شہری حقوق کی تحریک کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ نے اپنی مشہور تقریر "میرا ایک خواب ہے" کی تھی۔ یہ تقریر نسلی امتیاز کے خلاف اور مساوی حقوق کے لیے امریکہ کی کلاسک پکار بن گئی۔ 26 تاریخ کو، ہزاروں لوگ لنکن میموریل کے قریب ایک بار پھر"میرا ایک خواب ہے" کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوئے، جس نے امریکیوں کو یاد دلایا کہ 60 سال پہلے کا "خواب" تعبیر سے بہت دور ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ کے بیٹے مارٹن لوتھر کنگ سوم نے اس موقع پر کہا کہ میں اس بارے میں بہت فکر مند ہوں کہ ہمارا ملک کس سمت جا رہا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ہم آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔
شرکاء نے خیال ظاہر کیا کہ آج بھی صورت جوں کی توں ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ،جو ہونا چاہیے تھا ۔ ہم اب بھی جدوجہد کر رہے ہیں، ہم اب بھی لڑ رہے ہیں، ہم اب بھی ایک ایسے معاشرے میں انضمام کی کوشش کر رہے ہیں جس نے ہمیں کبھی شروع سے قبول نہیں کیا۔