سوڈان میں جاری تصادم کی وجہ سے طبی سہولیات کے نظام کو بڑے دباؤ  کا سامنا

2023/08/28 10:12:21
شیئر:

سوڈان میں عسکری تصادم چار مہینوں سے  جاری ہے۔ تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔  برقی رو کی معطلی اور اشیائے ضروریہ سمیت دیگر اشیا کی کمی کے باعث سوڈان میں طبی سہولیات کے نظام کو بڑے دباؤ کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل  برائے انسانی ہمدردی امور مارٹن گریفتھس نے خبردار دیا کہ سوڈان میں صورت حال خراب سے خراب ہوتی جا رہی ہے ۔  ملیریا اور  خسرہ جیسے وبائی امراض کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔