سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے مزید پابندیاں امریکی کمپنیوں کے لئے نقصان کا باعث ہوں گی, امریکی کمپنی

2023/08/28 16:03:48
شیئر:


امریکی کمپنی  این ویڈیا  نے ایک تازہ انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کو اپنی سیمی کنڈکٹر چپس کی برآمد پر مزید امریکی پابندیوں سے امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو  چین کی  مارکیٹ میں  نقصان کا خطرہ ہوگا۔

 واشنگٹن مصنوعی ذہانت سے متعلق ایسی چپس پر نئی برآمدی پابندیوں پر غور کر رہا ہے، جنھیں نویڈا میں تیار کیا جاتا ہے۔ یہ پچھلے سال متعارف کرائے گئے قانون کا تسلسل ہے کہ جس میں نویڈا  کو چین کو اپنے ٹاپ اینڈ A100 اور H100 گرافکس پروسیسنگ یونٹس فروخت کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ 

این ویڈیا کا کہنا ہے کہ طویل مدت کے دوران، چین کو ہمارے سیمی کنڈکٹرز کی فروخت پر پابندیاں اگر مزید  لاگو ہوتی ہیں تو اس کے نتیجے میں امریکی صنعت کے لیے چین جیسی ایک بڑی منڈی میں مسابقت اور کامیابی کا موقع ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔"