مہنگائی کے خلاف برطانوی ریلوے ملازمین یکم اور 2 ستمبر کو ہڑتال کریں گے

2023/08/28 10:37:49
شیئر:

افراط زر میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنےکے لیے  برطانیہ میں تقریباً 20 ہزار ریلوے ملازمین  26 تاریخ کو    ہڑتال پر چلے گئے۔ 27 تاریخ کو بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ریل ملازمین یکم اور 2 ستمبر کو بھی ہڑتال کریں گے۔

 روس اور یوکرین کا تناعہ شروع ہونے کے بعد یورپ نے روس پر اقتصادی پابندیوں کے کئی دور عائد کیے اور اس کے  اثرات نے بہت سے یورپی ممالک کی معیشتوں پر دباؤ ڈالنا جاری رکھا ہواہے ، جس سے افراط زر میں اضافہ اور لوگوں کے حقیقی معیار زندگی میں گراوٹ آئی ہے ۔ گزشتہ سال سے برطانیہ بھر میں مسلسل ہڑتالیں جاری ہیں۔ ہڑتالوں میں حصہ لینے والوں میں  ریلوے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر  شعبوں  سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔

 برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افراط زر میں اضافہ برطانیہ میں بڑے پیمانے پر ہڑتال کی براہ راست وجہ ہے۔