جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج ، جاپان اپنا غیر ذمہ دارانہ رویہ بند کرے ، جنوبی افریقی شخصیت

2023/08/29 15:06:30
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جنوبی افریقہ کے ویسٹرن کیپ ٹورازم بورڈ کے سابق ڈائریکٹر کیون نے جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما سےجوہری  آلودہ پانی کے اخراج کے یکطرفہ اقدام کی مخالفت کا اظہار کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ آنے والی نسلوں  کی خاطر جاپان کو چاہیے کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ رویے کو ترک کرے اور جوہری آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پائیدار حل کا انتخاب کرے۔

 کیون نے کہا کہ ہم گلوبلائزڈ دنیا میں رہ رہے ہیں اور آلودگی سے نمٹنے کے لئے پائیدار حل پر سوچنے کی ضرورت ہے ، تاکہ ماحول کو تباہ کن نقصان سے بچایا جا سکے ۔اس طرح کے زہریلے مواد کے کھلے عام اخراج کے بجائے مستقبل کی نسلوں کے مفادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا۔