سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے مسئلہ فلسطین پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اسرائیلی وزیر خزانہ

2023/08/29 15:05:29
شیئر:

 

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزیلل سموترچ نے   اٹھائیس اگست کو  ایک بیان میں کہا  کہ اسرائیلی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی ضروریات کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے  کے لیے فلسطین کے مسئلے پر "کوئی رعایت" نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا  کہ اگرچہ اسرائیل امریکہ کی جانب سے اسرائیل سعودی عرب معاہدے میں ثالثی میں دلچسپی رکھتا ہے، لیکن اس کا مغربی کنارے سے متعلق امور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ 'جامع کوششیں' کر رہی ہے جس میں اسرائیلی حکومت پر دبائو ڈالنا بھی شامل ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ  اپنے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے  تک پہنچنے کے لیے 'فلسطینیوں کو اہم رعایت دے'۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جو کچھ کیاہے،  اسے دیکھتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو اخلاقی یا انسانی حقوق کے معاملات پر دوسروں کو سکھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین مستقبل قریب میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب بھیجے گا، جو اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق امور پر سعودی عرب کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔