چین افریقہ کی جدیدیت کے راستے پر ہمراہ بننے کے لئے تیار ہے، شی جن پھنگ

2023/08/29 19:20:20
شیئر:

 

24 اگست کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر ماتامیلا سیرل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں چین افریقہ رہنماؤں کے ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین افریقی ممالک اور عوام کی جانب سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ جدید یت کے راستے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور افریقہ کی جدیدیت کے راستے پر ہمراہ بننے کو تیار ہے۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ جدیدیت کے راستے رنگارنگ اور متنوع ہیں۔ چین کا ہدف اس صدی کے وسط تک عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 100 ویں سالگرہ تک چین کو ایک خوشحال، مضبوط، جمہوری، سیولائزیڈ، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ طاقتور ملک بنانا ہے۔ افریقی یونین نے امن، یکجہتی، خوشحالی اور خود انحصاری کے ایک نئے افریقہ کی تعمیر کے لئے ایجنڈا 2063 تیار کیا ہے۔ انضمام کو فروغ دینا افریقی ممالک اور عوام کی جانب سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ جدیدیت کا راستہ ہے اور چین نے ہمیشہ اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔

 اچھے دوست کی حیثیت سے چین اور افریقہ نے گزشتہ 10 سالوں میں سچائی، صداقت، قربت اور خلوص کے تصور پر عمل پیرا رہتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور فورم آن چائنا افریقہ تعاون جیسے پلیٹ فارمز کی بنیاد پر چین افریقہ تعلقات کو اعلیٰ ٰ معیار کے چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے ایک نئے مرحلے میں آگے بڑھایا ہے۔ 

شی جن پھنگ نے اگلے مرحلے میں چین افریقہ عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور افریقہ کے انضمام اور جدیدیت میں مدد دینے کے لئے تین اقدامات پیش کئے: افریقہ کی صنعتکاری کی حمایت کا انیشی ایٹو پیش کرکے چینی وسائل اور کاروباری اداروں کو متحرک کیا جائےگا تاکہ افریقہ کی صنعت کاری ، مینوفیکچرنگ اور متنوع معاشی ترقی کی تکمیل کی جا سکے؛افریقہ کی زرعی جدیدیت کے منصوبے کو نافذ کیا جائے تاکہ افریقہ کی زرعی تبدیلی اور اپ گریڈنگ ہو سکے۔ چین-افریقہ ٹیلنٹ ٹریننگ کوآپریشن پروگرام پر نافذ کیا جائے تاکہ افریقہ کے ٹیلنٹس کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈائیلاگ میں شریک افریقی رہنماؤں نے افریقی انضمام کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور یقین ظاہر کیا کہ چین جدیدیت کی تکمیل کے لئے افریقہ کے لئے ایک ناگزیر اور اہم شراکت دار ہے، اور افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ قریب سے ہم آہنگ کیا جائےگا تاکہ افریقہ چین تعاون کے معیار اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیا جاسکے۔ افریقہ اس بات پر پورا یقین رکھتا ہے کہ چین اور افریقہ کی ترقی سے عالمی امن اور ترقی کےلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔