چین اور امریکہ کے درمیان سیرو سیاحت کی 14 ویں اعلیٰ سطحی بات چیت کا انعقاد ہوگا

2023/08/30 10:47:01
شیئر:

 29 اگست کو چین کے وزیرثقافت و سیاحت حو حہ پھنگ نے بیجنگ میں امریکی وزیرتجارت  جینا ریمینڈو سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین – امریکہ تعلقات کے لیے افرادی و ثفافتی تبادلوں  کی اہمیت پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ 2024 کی پہلی ششماہی میں چین میں چین – امریکہ سیرو سیاحت کی 14 ویں اعلیٰ سطحی بات چیت کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سیروسیاحت کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون و تبادلوں  کو بحال کیا جاسکے۔

سیرو سیاحت چین اور امریکہ کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کا اہم حصہ ہے۔چینی وزیر حو حہ پھنگ نے  امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سیاحوں کے لیے  ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ  کوششیں کرے گا۔