جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل کے سامنے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف احتجاج

2023/08/30 15:24:25
شیئر:

انتیس اگست کو جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں ایک ہزار سے زائد سماجی گروپوں، ماہی گیری کی صنعت سے وابسطہ کارکنوں اور کالج کے طلباء نے  جاپان کے قونصلیٹ جنرل کے سامنے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج ایک مجرمانہ فعل ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

احتجاج  میں شریک لوگوں نے جنوبی کوریا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ "جاپان سے مطالبہ کرے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج بند کرے، انٹرنیشنل ٹریبونل فار دی لاء آف سیز  میں مقدمہ دائر کرے، اور ہر ممکن انسدادی اقدامات کرے۔"  بتایا جاتا ہے کہ جیجو کے مختلف سماجی گروپس اس وقت تک بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالیں گے جب تک جاپانی حکومت فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کا اخراج بند نہیں کر دیتی۔