امریکہ کی جانب سے جنگ کے باعث عام افغانیوں کی بڑی تعداد جسمانی معذوری کا شکار ہے ، افغان آفسر

2023/08/30 11:30:23
شیئر:

بیس سالوں تک جاری رہنے والی افغان جنگ تیس اگست 2021 میں امریکی افواج کے مکمل انخلا کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔ تاہم اس جنگ کے نتیجے میں ایک لاکھ ستر ہزار افغانی جاں بحق ہوئے  اور  عام شہریوں کی بڑی تعداد جسمانی معذوری  کا شکار ہوگئی۔

افغانستان کی وزارت شہداء و معذوروں کے امور کے ترجمان فیصل کامش نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  کی جانب سے  افغان جنگ  کا آغاز اور کسی روک ٹوک کے بغیر ہتھیاروں کے تجربات  افغانیوں کی بڑی تعداد میں معذوری کی اہم وجوہات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے نام نہاد " انسانی حقوق کے محافظ" کا نعرہ لگاتے ہوئے افغان عوام کی جان و صحت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں جنگ کے دوران  ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا جس کی  وجہ سے بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی  ہیں۔ امریکہ کو  زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دینا چاہیے۔