اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن منایا گیا

2023/08/30 15:23:35
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 اگست کو جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیرالجہتی پر سختی سے عمل کرے اور جامع جوہری تجربات پر  پابندی کے معاہدے سمیت تخفیف اسلحہ کے بین الاقوامی کثیر الجہتی میکانزم کی حفاظت کرتے ہوئے مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرے۔ 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے منسٹر رن ہونگ یئن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے سمیت تخفیف اسلحہ کے بین الاقوامی کثیر الجہتی میکانزم کی حفاظت کرنا ہوگی، سرد جنگ کی ذہنیت اور کیمپ محاذ آرائی کاثابت قدمی کےساتھ مقابلہ کرنا ہوگا اور مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔ رن ہونگ یئن نے کہاکہ  چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی کی پاسداری کی ہے، چین کسی بھی جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کے ساتھ جوہری توازن نہیں چاہتا اور نہ اسلحے کی دوڑ میں حصہ لیتا ہے۔ چین  دوسرے ممالک کو جوہری حفاظت فراہم نہیں کرتا اور بیرونِ ملک جوہری ہتھیاروں کی تنصیب نہیں کرتا۔ چین ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں واحد ملک ہے جس نے اس طرح کا وعدہ کیا ہے۔