چین اور امریکہ کے درمیان ڈی کپلنگ سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکہ میں چینی سفیر

2023/08/31 10:32:47
شیئر:

امریکہ کے لیے چین کے سفیر شیئے فنگ نے 29 اگست کو فوربس کے پانچویں یو ایس چائنا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین - امریکہ معاشی و تجارتی تعاون کے مشترکہ مفادات کو وسعت دیا جائے ۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور امریکہ ڈی کپلنگ دنیا کے لیے  سب سے بڑا خطرہ ہے اور چین سے الگ ہونا مواقع ، تعاون ، استحکام اور ترقی سے الگ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مستقل ترقی  سے  دنیا مزید خوشحال ہوگی۔ چینی سفیر نے  اس بات پر زور دیا کہ تجارتی برادری چین اور امریکہ کے تعلقات میں ایک اہم "اسٹیک ہولڈر" ہے لہذا  اسے چین اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعاون کی کڑی بننا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم  کرنے میں  اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔چینی سفیر نے مزید کہا   کہ چین اور امریکہ نے حال ہی میں تعاون  کی راہ کو  ہموار کرنے اور  عوامی و ثقافتی  تبادلوں کو مضبوط بنانے میں مثبت پیش رفت کی ہے۔