کیا اوپیائیڈ کا بحران امریکہ میں سیاہ فام برادری کے لئےسنگین بحران ثابت ہو گا؟

2023/08/31 16:59:51
شیئر:

آج امریکہ میں "اوپیوئیڈ بحران" اب بھی عام طور پر سفید فام لوگوں سے منسلک ہے ، لیکن سیاہ اور بران فام افراد اس کے اوور ڈوز کی وجہ سے اموات کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔اموات کی  شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی حکومت ہر سطح پر ایسی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنے میں بہت سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے جن سے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ایک پریشان کن تاریخی سوال پیدا ہوتا ہے: کیا ڈرگز کا حد سے زیادہ استعمال ایک اور سفید فام افراد کا بحران ہوگا جو بالآخر سیاہ فام لوگوں کو بدترین نقصان پہنچائے گا۔

فینٹانل ڈرگ کی طرف منتقلی سفید فام  اوپیوئیڈ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہوئی۔ جیسے جیسے سیاہ فام ہیروئن کے صارفین فینٹانل استعمال کرنے لگے ،اوورڈوز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

امریکہ کی جانب سے کئی دہائیوں سے سیاہ فام برادری کے لئے عوامی سرمایہ کاری کو صحت کی دیکھ بھال سے ہٹا کر پولیسنگ کی طرف منتقل کیا گیا ہے، اور سیاہ فام افراد کی معاشرتی دیکھ بھال کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ آج امریکہ کو اس سوال کا جواب دینے کی  ضرورت ہے کہ یہ معاشرہ منشیات کے خلاف بر سر پیکار ہے یا سیاہ فام اقلیتی برادری کے خلاف ۔