اقتصادی پابندیاں قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہیں،بین الاقوامی کرائسس گروپ کی رپورٹ

2023/08/31 17:00:50
شیئر:

بین الاقوامی کرائسس گروپ کی پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اقتصادی پابندیاں  جو کہ واشنگٹن میں پالیسی سازوں کے لیے تیزی سے مقبول ہونے والا آلہ  ہے، یہ امن سازی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

 امریکی پابندیوں کی پالیسی کا جائزہ، جسے محکمہ خزانہ نے اکتوبر 2021 میں جاری کیا تھا، ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے استعمال میں 933 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  کرائسز گروپ کی رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں کو لاگو کرنے میں عام طور پر مخالفین کے وسائل میں رکاوٹ پیدا کرنا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں  افراد یا حکومتوں کے خلاف ایکشن، یا متحارب فریقوں کو من مانے مذاکرات کی طرف دھکیلنے کی کوشش شامل ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "بعض اوقات پابندیاں تنازعات کے حل کی کوششوں میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ وہ امن کے عمل اور تنازعات کے بعد بحالی کے عمل کو سست کر سکتی ہیں، امن تنظیموں کے کام کو محدود کر سکتی ہیں، مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں اور فریقوں کے درمیان تقسیم کو  مزید بڑھا سکتی ہیں۔