چین کے نائب وزیر خارجہ کی پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات

2023/08/31 10:16:06
شیئر:

29 اگست کو چین کے نائب ویزرخارجہ سون وی دونگ نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد کامران اختر سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین- پاک تعلقات، عالمی و علاقائی صورتحال  اور کثیرالجہتی ہتھیاروں کے کنٹرول کے عمل  سمیت  مختلف امور پر تفسیلی  تبادلہ خیال کیا۔

چینی نائب وزیرخارجہ سو ن نے کہا کہ چین اور پاکستان  حکمت عملی اور تعاون میں چاروں موسموں  کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی خصوصی دوستی عوام کے دلوں میں محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ  چاہے عالمی صورتحال میں کیسی ہی  تبدیلی آجائے ، چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور چین پاک آہنی دوستی  کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک تعاون کی سطح کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے اور پاک چین تعلقات میں نئی روح پھونکنے کا خواہاں ہے۔

 محمد کامران اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینا پاکستانی معاشرے کے تمام شعبوں کا اتفاق رائے ہے۔ اور پاکستان ہمیشہ  چین پاک تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے  ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈینشنل سیکٹری نے کہا کہ پاکستان، صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی سکیورٹی انیشییٹو کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر ہتھیاروں کے کنڑول اور تخفیف اسلحہ سمیت  مختلف امور میں تعاون کو  مزید مستحکم کرنے کی  توقع رکھتا ہے تاکہ پاک چین روایتی دوستی کو آگے بڑھایا  جائے۔