یورپی یونین کا ، یوکرین کو طویل عرصے تک اسلحہ فراہم کرنے کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا ارادہ

2023/08/31 10:38:09
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 30 اگست کو یورپی یونین کے وزرائے دفاع اور خارجہ کا غیر رسمی اجلاس اسپین کے شہر ٹولیڈو میں منعقد ہوا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے موجودہ اجلاس میں ایک خصوصی فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیاہے۔ یہ فنڈ یوکرین کو فوجی سازوسامان کی طویل مدتی فراہمی کے لئے ہر سال 5 بلین یورو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے 25،000 یوکرینی فوجیوں کی تربیت مکمل کر لی ہے اور توقع ہے کہ اس سال اکتوبر کے آخر تک 30،000 یوکرینی فوجیوں کی تربیت کا  ہدف حاصل کرلیا جائے گا ۔