اقوام متحدہ کی جانب سے بحر اسود کی بندرگاہ کے ذریعے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کی تجویز

2023/09/01 10:02:38
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے 31 آگست کو کہا کہ  انہوں نے بحر اسود کی بندرگاہ کے ذریعے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے  روس کے وزیرخارجہ لاوروف کو سلسلہ وار تفصیلی تجاویز پیش کیں ہیں۔

یو این کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز   ممکنہ طور پر بحر اسود کی بندرگاہ کے ذریعے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کے لیے  بنیاد بن جائیں گی۔تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں تبائی ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے روس کے اناج اور کھاد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے تفصیلی اقدامات بھی پیش کئے ہیں۔