رواں سال سوڈان میں 19 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں،اقوام متحدہ

2023/09/02 15:42:33
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق یکم ستمبر کو  اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سوڈان میں مسلح عناصر کے ہاتھوں 19 انسانی امدادی کارکن ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ 

رواں سال اپریل میں سوڈان میں مسلح تنازع کے پھوٹنے کے بعد سے انسانی امداد کے کارکنوں اور  امدادی سازوسامان کے خلاف تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اب تک انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کو متاثر کرنے والے 886 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، انسانی امداد کے سازوسامان کے  53 گودام اور  91 دفاتر لوٹے گئے اور انسانی امدادی اداروں کی 215 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

یاد رہے کہ  سوڈانی مسلح تنازع 15 اپریل کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور اس کے آس پاس شروع ہواتھا  اور پھر سوڈان کے دیگر حصوں میں پھیل گیا ، جو  آج تک جاری ہے۔