جنوبی کوریا کے ستر فیصد سے زائد عوام جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے مخالف

2023/09/02 15:41:48
شیئر:

یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق یکم ستمبر کو جنوبی کوریا کے پبلک اوپینین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کے ستر فیصد سے زائد افراد جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق 29 سے 30 اگست تک جاری رہنے والے سروے میں ایک ہزار بالغ افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے 72.4 فیصد نے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی مخالفت کی۔ سروے میں شامل  78.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کی حکومت کو جاپانی سمندری غذا کی مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے۔ 

واضح  رہے کہ بین الاقوامی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود ، جاپان نے 24 اگست کو فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنا شروع کیا۔ حالیہ دنوں  جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کی کئی جماعتوں اور شہری گروہوں نے بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں اور جاپانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے۔