امریکی پابندیوں کے باعث وینزویلا کے 22 بلین امریکی ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد

2023/09/03 16:22:55
شیئر:

وینزویلا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ستمبر کو وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ ولیم کاسٹیلو نے کہا کہ وینزویلا پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے اس وقت وینزویلا کے 22 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے اثاثے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے منجمدکیے گئے ہیں۔ 

 کاسٹیلو نے کہا کہ منجمد اثاثوں میں سے 5 بلین ڈالر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس کی شکل میں موجود ہیں، جو وینزویلا کی مدد کے لیے اُس کے مرکزی بینک کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ وبا ختم ہونے کے بعد معیشت بحال ہو سکے۔ لیکن اب تک، وینزویلا کے مرکزی بینک کو فنڈز موصول نہیں ہوئے ہیں۔ کاسٹیلو نے یہ بھی بتایا کہ وینزویلا میں سرکاری اداروں اور کاروباری اداروں کے کل 93 اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، جن میں سے 29 اکاؤنٹس غیر ملکی بینکوں میں کھولے گئے تھے۔