جنگل کی آگ سے متاثرہ امریکی شہریوں کو "زہریلی ہوا" کا سامنا

2023/09/04 16:07:31
شیئر:

سی بی ایس نیوز کے مطابق تاریخی شہر لاہینا میں جنگل کی آگ لگنے کے چند ہفتوں بعد مقامی افراد اپنے گھروں اور کاروباری اداروں کی باقیات اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لیکن جنگل کی آگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے بلکہ اب لوگوں کو  "زہریلی ہوا" کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق ، "ملبے اور راکھ میں موجود زہریلے آلودہ عناصر" لاہینا میں سب سے زیادہ خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ ریاست کی ٹاکسی کولوجسٹ ڈیانا فیلٹن نے اس سے قبل ہوائے پبلک ریڈیو کو بتایا تھا کہ تمام زہریلے مواد کو صاف کرنے میں بہت وقت لگے گا۔