ایرانی جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کو تازہ ترین دستاویز موصول ہو گئی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

2023/09/04 09:38:25
شیئر:

3 ستمبر کو ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے ایرانی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت امریکہ سمیت ایران جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کو ایرانی جوہری معاملے پر "ستمبر کی دستاویز" کے نام سے ایک دستاویز موصول ہوئی ہے۔ معاہدے سے متعلق مذاکرات کے تازہ ترین منصوبے کے لیے، ایران پہلے ہی اس دستاویز کے فریم ورک کے اندر امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کر چکا ہے۔ عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے جوہری مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی راہ ترک نہیں کی ہے اور نہ ہی وہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی اصل شرائط میں نئے مواد کو شامل کرنے کی کوششوں کو قبول کرے گا۔

یا درہے کہ مئی 2018 میں امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ اپریل 2021 کے بعد سے ، ایران جہوری معاہدے  کے متعلقہ فریقین نے ویانا میں امریکہ اور ایران کی طرف سےمعاہدے پر عمل درآمد کی بحالی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مذاکرات کے متعدد دور منعقد کیے ہیں ، لیکن مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔