برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتالوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر

2023/09/04 15:54:34
شیئر:

برطانیہ میں ریلوے کے تقریباً 20 ہزار ملازمین نے افراط زر میں اضافے کے خلاف بطور احتجاج یکم سے 2 ستمبر تک ایک بار پھر ہڑتال کی۔ یہ اس وقت  برطانیہ کی مختلف صنعتوں میں ہڑتالوں کے "عروج" کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک برطانوی ریلوے ملازمین کئی بار ویک اینڈ پر ہڑتال پر جا چکے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل، ریل ہڑتال کی وجہ سے دارالحکومت لندن سے 100 کلومیٹر  دور سیاحتی شہر پورٹس ماؤتھ میں کارنیوال بھی متاثر ہوا۔ ریلوے ملازمین کی ہفتہ وار ہڑتال کی وجہ سے لندن میٹروپولیٹن ایریا اور آس پاس کے شہروں کے رہائشیوں کو ویک اینڈ پر سفر کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور "ویک اینڈ اکانومی" بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

برطانیہ افراط زر میں ڈوبا ہوا ہے، لوگوں کا حقیقی معیار زندگی گر رہا ہے، اور برطانیہ میں مختلف صنعتوں میں ہڑتالوں کا "عروج" جاری ہے، جس نے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے حوالے سے منفی رائے عامہ کو جنم دیا ہے۔