2 ستمبر کو ،چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2023 کا آغاز بیجنگ میں ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نےاپنے ورچوئل خطاب میں وعدہ کیا کہ چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے کرچین کے وسیع مارکیٹ مواقع کے ساتھ عالمی معیشت کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
شی جن پھنگ نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ خدمات میں عالمی تجارت کی ترقی کے تاریخی مواقع کا اشتراک کریں اور عالمی معیشت کی پائیدار بحالی کو فروغ دیں۔ اس حوالےسے انہوں نے چین کے لیے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اقدامات پیش کیے: چین آزاد تجارتی زونز کے نیٹ ورک کو وسعت دے گا، ٹیلی کمیونیکیشن، سیاحت، قانون اور پیشہ ورانہ امتحانات جیسے خدمات کے شعبوں کو مزید کھول کر سروس انڈسٹری کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گا۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ سروس ٹریڈ اور ڈیجیٹل ٹریڈ میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ چین سروس ٹریڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرے گا اور جدید سروس انڈسٹریز، ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ اور جدید زراعت کے ساتھ سروس ٹریڈ کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا۔ چین چینی طرز کی جدیدیت کی کامیابیوں کا اشتراک کرے گا، فعال طور پر اعلیٰ معیار کی خدمات کی درآمد کو وسعت دے گا، علم پر مبنی خدمات کی برآمدات کی توسیع کی حوصلہ افزائی کرے گا، چین کی بڑی مارکیٹ کے مواقع کے ساتھ دنیا کے لئے نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ دنیا کو زیادہ سے زیادہ بہتر چینی خدمات فراہم کرے گا.