روس دو سے تین ہفتوں کے بعد چھ افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرے گا،روسی صدر ،پیوٹن

2023/09/05 09:37:56
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکیہ کے صدر طییب اردوان نے سوچی میں بات چیت کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی۔ پیوٹن نے کہا کہ روس چھ افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرے گا اور اس کی نقل و حمل کرے گا۔ متعلقہ کام 2 سے 3 ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

 پیوٹن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس بین الاقوامی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے اناج اور کھاد کی برآمدات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔متعلقہ اقدامات میں ترکیہ کو رعایتی قیمتوں پر 10 لاکھ ٹن اناج کی فراہمی شامل ہے، جسے پروسیسنگ کے بعد  انتہائی ضرورت والے ممالک کو فراہم کیا جائے گا۔ قطر انسانی ہمدردی کے پیشِ نظر  اس کام میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

 18 جولائی کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے سے روس کی دستبرداری کے بارے میں، پیوٹن نے کہا کہ روس کو مذکورہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے کیونکہ روس سے تعلق رکھنے والے اس معاہدے کے کچھ حصوں پر عمل نہیں کیا گیا ہے  اور روسی اناج اور کھاد کی برآمدات کو روک دیا گیا ہے۔ اس سے متعلق بنکوں ،ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس اور انشورنس سروسز پر عائد پابندیاں  نہیں اٹھائی گئی ہیں۔ پیوٹن نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ روس اس وقت معاہدے کو "دوبارہ شروع" کرنے پر آمادہ ہے جب معاہدے میں طے پانے والے تمام اتفاق رائے کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔