تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، تقریباً 100 ارب امریکی ڈالر مالیت کی فوجی امداد موصول ہوچکی ہے، یوکرینی وزیر دفاع

2023/09/05 09:34:48
شیئر:

تین  تاریخ کو یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، یوکرین کو تقریباً 100 ارب امریکی ڈالر مالیت کی فوجی امداد وصول ہو چکی  ہے، جس میں سے نصف سے زیادہ فوجی امداد امریکہ سے آئی ہے۔

روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ رواں ہفتے امریکی حکومت یوکرین کے لیے فوجی مدد کے ایک نئے دور کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یوکرین کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان کی نئی کھیپ کی کل مالیت تقریباً 240 ملین ڈالر سے 375 ملین ڈالر  کے درمیان ہوگی، جس میں پہلی بار  یورینیم پر مشتمل ہتھیاروں کو چھیدنے والا گولہ بارود بھی شامل ہو گا، جو کہ آئندہ چند ہفتوں میں یوکرین پہنچ جائے گا۔ چند ہفتے  قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک سوال کے  جواب میں کہا تھا   کہ روس کے پاس   یورینیم بم بھی موجود ہیں اور  روس جوابی کارروائی  میں ان کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔