روس تیل کی یومیہ برآمدات میں 300,000 بیرل کی کمی کرے گا، روسی نائب وزیر اعظم

2023/09/06 09:29:53
شیئر:

5 ستمبر کو روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک  نے کہا کہ روس 2023 کے آخر تک عالمی منڈی میں اپنی تیل کی برآمدات میں رضاکارانہ طور پر 300,000 بیرل یومیہ کی  کمی کرے گا۔

نوواک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اوپیک  کے اراکین اور غیر اوپیک تیل پیدا کرنے والے ممالک پر مشتمل "اوپیک پلس" ممالک"کی جانب سے  بین الاقوامی تیل کی منڈی کے استحکام اور توازن کو مضبوط بنانا ہے۔ روس ہر ماہ تیل کی پیداوار کو رضاکارانہ طور پر کم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا اور بین الاقوامی منڈی کی اصل صورتحال کی بنیاد پر پیداوار کو کم کرنے یا بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔