یوکرین کی زرعی مصنوعات پرپولینڈ کی پابندیاں یورپی یونین کے فیصلوں سے متاثر نہیں ہوں گی،پولینڈ کے وزیر زراعت

2023/09/06 09:32:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 5 ستمبر کو  پولینڈ کے وزیر زراعت اور دیہی ترقی  ٹیلس نے کہا کہ چاہےیورپی یونین یوکرین کی زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی میں توسیع کرے یا نہ کرے، پولینڈ کی حکومت ان مصنوعات کو  اپنی مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

 پولینڈ نے 3-5 ستمبر کو اسپین کے شہر  قرطبہ میں یورپی یونین کے وزرائے زراعت کے غیر رسمی اجلاس میں یوکرین کی زرعی مصنوعات پر درآمدی پابندی میں توسیع کے لئے یورپی یونین کی حمایت طلب کی. پولینڈ کے وزیر زراعت ٹیلس نے کہا کہ یہ پابندی یورپی یونین کے مفاد میں ہے اور یہ مسئلہ یورپی یونین کی یکجہتی کا امتحان ہے۔

 ٹیلس نے زور دے کر کہا کہ اگر یورپی یونین نے یوکرین کی زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا  تو بھی پولینڈ یوکرین کی زرعی مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا ، "کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے۔