چین کا افریقی ممالک کی سبز ترقی میں نمایاں کردار،انتونیو گوتریس

2023/09/06 14:56:38
شیئر:

پہلی افریقی موسمیاتی سمٹ 4 تاریخ کو  کینیا کے دارالحکومت  نیروبی، میں منعقد ہوئی جو تین روز تک جاری رہے گی۔ 5 تاریخ کو منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور یو این ڈی پی جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، 21 افریقی سربراہان مملکت  اور ایشیائی اور جنوبی امریکی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔ اسی روز اپنے خطاب میں چینی نمائندے نے اعلان کیا کہ موسمیاتی تبدیلی تعاون پر چین افریقہ اعلامیے کی روشنی میں چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جنوب جنوب تعاون کے تحت "افریقی لائٹ بیلٹ" منصوبے کی تشکیل اور نفاذ میں مدد کرے گا۔

چین کے نمائندے نے کہا کہ یہ منصوبہ افریقہ میں فوٹو وولٹک وسائل اور صاف توانائی کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، چین کی فوٹووولٹک صنعت کے ترقیاتی ثمرات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، چین۔افریقہ فوٹو وولٹک وسائل کے استعمال میں تعاون کے لئے ایک مثالی بیلٹ تعمیر کر رہا ہے، متعلقہ افریقی ممالک کے لیے بجلی کے مسئلے کو حل کرنے میں مددگار  ہے، اور افریقی ممالک کو سبز اور کم کاربن ترقی حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے. اس کے ساتھ ہی چین ترقی یافتہ ممالک پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پہل کریں اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانس کی مد میں کم از کم 100 ارب ڈالر سالانہ فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو جلد از جلد پورا کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مختلف شعبوں میں چین افریقہ تعاون افریقی ممالک کو سبز ترقی کے حصول میں مدد  دے گا۔