اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس شروع

2023/09/06 09:31:17
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس مقامی وقت کے مطابق 5 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوا۔

 جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے صدر ڈینس فرانسس نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ انسانی سلامتی اور وقار کے بہتر تحفظ کے لیے کثیر الجہتی کی حقیقی روح کے ساتھ عالمی مسائل اور چیلنجز سے نمٹیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور انسانی حقوق کی ترقی کو فروغ دینے، پائیدار ترقیاتی اہداف بچانے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے، روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنے اور  مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی سے انسانیت کی بہتر خدمت کے لیےفوری اقدامات کی ضرورت ہے 

 اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔