ایرانی سفیر کی ریاض آمد ، سعودی سفیر بھی تہران پہنچ گئے

2023/09/06 09:27:38
شیئر:

5 ستمبر کو ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے۔ اسی دن سعودی عرب میں نئے ایرانی سفیر علی رضاعنایتی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔یہ سات سال کے وقفے کے بعد ایران کی جانب سے سعودی عرب میں بھیجے جانے والے پہلے سفیر بھی ہیں۔یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی علامت بھی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے بہت سے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب  اور ایران  کے درمیان مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ یہ پیش رفت امریکہ جیسی بیرونی طاقتوں کی  مداخلت کے خلاف علاقائی ممالک کی آزادی کی عکاس ہے۔ علاقائی تعلقات کی بحالی سے علاقائی ممالک کو اقتصادی و تجارتی  تعاون  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ایران اور شام جیسے ممالک طویل عرصے سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔علاقائی ممالک کے درمیان تعاون سے پابندیوں کے منفی اثرات بھی کم ہوں گے۔

یاد رہے کہ  چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے نمائندوں نے رواں برس مارچ میں بیجنگ میں مذاکرات کیے تھے۔چین، سعودی عرب اور ایران نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے اور جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 6 اپریل کو، سعودی عرب اور ایران نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے، جس میں اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک فوری طور پر سفارتی تعلقات بحال کریں گے۔