جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف جاپانی شہریوں کا مظاہرہ

2023/09/07 10:12:18
شیئر:

جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے  فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے عمل کو  دو ہفتے ہو چکے ہیں۔جاپانی عوام احتجاجی مظاہروں  سمیت مختلف سرگرمیوں سے اس عمل کی مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔ 

 مقامی وقت کے مطابق 6 تاریخ کی شام کو ٹوکیوکے شہریوں نے  شدید بارش کے باوجود  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر ز کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ  کیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں نے اپنی مخالفت کی آوازیں اب تک بھی بند نہیں کیں، حکومت نے ماہی گیروں سے اگست 2015 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ متعلقہ لوگوں  کی اجازت کے بغیر جوہری آلودہ پانی سمندر میں نہیں چھوڑے گی، لیکن اب جوہری آلودہ پانی کو  زبردستی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ لوگ اس صورت حال پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنا غلط فیصلہ ہے، جاپانی حکومت کو چاہیے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا عمل روکے اور حقیقی معنوں میں دوسرے محفوظ حل کا انتخاب کرے۔