⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ یورینیم بموں کے اثرات نسلوں تک ہوں گے، روس

2023/09/08 10:53:32
شیئر:

 امریکی محکمہ دفاع نے مقامی وقت کے مطابق چھ تاریخ کو  اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو 175 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرے گا، جس میں یورینیم کے گولے بھی شامل ہیں، جو ابرامز کے مرکزی جنگی ٹینک کے لیے ایک معاون گولہ بارود ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو   یورینیم بم فراہم کیا ہے جس سے انسانی صحت اور ماحو یات کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔

 روسی صدارتی پریس سکریٹری دمتری پیسکوف نے 7 تاریخ کو کہا کہ  یورینیم بموں کے استعمال سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور امریکہ پر اس کی مکمل ذمہ داری عائد ہوگی۔

 اسی روز روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا  کہ یوکرین کو   یورینیم بموں کی فراہمی نہ صرف کشیدگی میں اضافہ  ہوا ہے بلکہ جنگ زدہ علاقوں میں اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں کنونشن کی  امریکہ کی صریح توہین کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ روس پر مغربی ممالک کے مسلسل دباؤ کی وجہ سےاب  جوہری طاقتیں مسلح تصادم کے  قریب ہو گئی ہیں۔