⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نیٹو سمیت مغربی گروپ ایشیا و بحرالکاہل کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے ہیں،روسی وزیر خارجہ

2023/09/08 10:54:59
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کوانڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں  18 ویں  ایسٹ ایشیا سمٹ میں شریک روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا کہ نیٹو ایشیا و بحرالکاہل میں اپنے اثرورسوخ کو توسیع دینے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنے دیٹرنس میکانزم کو اس خطے میں لاگو کر رہا ہے جو ایشیا و بحرالکاہل علاقے کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ آسٹریلیا،امریکہ اور برطانیہ کا فوجی گروپ ایشیاوبحرالکاہل میں جوہری طاقت پر مبنی ایک فوجی اسٹریٹجک کمپلیکس کی تعیناتی کرنا چاہتا ہے جو کہ اس خطے کے لیے سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔