امریکی خارجہ پالیسی اور انسانی بقا کے تقاضے

2023/09/08 16:52:53
شیئر:

لاہینا، جو کبھی امریکہ میں جنت کہلاتا تھا،آج ایک صدی کی بدترین جنگل کی آگ سے کھنڈرات میں گھرا ہوا ہے۔ تاحال آگ کے باعث کم از کم 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ فطرت اور انسانی سماج کے درمیان تعلق میں تبدیلی لائی جائے۔ دوسری جانب ، امریکی خارجہ پالیسی بدستور اُس سوچ پر عمل پیرا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔بظاہر امریکی خارجہ پالیسی کو عالمی تباہی سے کوئی سروکار نہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب انسانی بقا کے تقاضے ڈی کاربنائزیشن کے لیے غیر معمولی عالمی تعاون کا تقاضا کر رہے ہیں، امریکی خارجہ پالیسی کی اشرافیہ بدستور سرد جنگیں لڑنے پر مائل ہے۔