مراکش میں زلزلے سے 296 افراد ہلاک

2023/09/09 15:34:54
شیئر:

آٹھ ستمبر  کو مراکش میں  رات  گئے  آنے والے زلزلے سے 296 افراد ہلاک اور 153 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ ہلاکتیں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ہوئی ہیں جہاں تک ریسکیو کے لیے پہنچنا مشکل ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مراکش کے دارالحکومت رباط اور مراکیچ سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ 

مراکش کا بدترین زلزلہ 1960 میں آیا تھا جس نے جنوبی شہر اگادیر کو تباہ کر دیا تھا، اس زلزلے کے نتیجے  میں 12،000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 24 فروری 2004 کو ، شمالی مراکش کے بندرگاہی شہر الجسمہ میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا  تھا جس میں 628 افراد ہلاک اور 926 زخمی ہوئے تھے۔