برازیل میں سیلاب ، صدر شی جن پھنگ کا برازیلی صدر کے نام تعزیتی پیغام

2023/09/09 19:23:36
شیئر:

9 ستمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جنوبی برازیل میں سیلاب کے باعث ہونے والے شدید جانی و مالی  نقصان پر اظہارِ  افسوس کے لیے برازیل کے صدر کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔انہوں نے  چینی حکومت اور عوام کی طرف سے متاثرین کے ساتھ  دلی ہمدردی کا اظہار  کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ  برازیل کے متاثرہ علاقوں میں صورتِ حال جلد ہی واپس بحال ہو جائے گی۔