شی جن پھنگ کا شمالی کوریا کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرشمالی کوریا کے سپریم لیڈر کے نام تہنیتی پیغام

2023/09/09 15:36:03
شیئر:

9 ستمبر کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ،صدر مملکت  شی جن پھنگ نے شمالی کوریا  کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریا کےجنرل سیکریٹری اور اسٹیٹ کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان کے نام  مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

 اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے  کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران ورکرز پارٹی آف کوریا  کی مضبوط قیادت اور کوریا کے عوام کی ان تھک کوششوں کے باعث شمالی کوریا نے سوشلسٹ تعمیر میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نےاس یقین کا اظہار کیا کہ کامریڈ جنرل سیکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی قیادت میں برادر کوریائی عوام یقینی طور پر شمالی کوریا میں سوشلزم کے مقصد کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں کامیاب ہوں گے۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین اور شمالی کوریا ،پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی کو  دونوں جماعتوں اور ممالک کے بزرگ  رہنماؤں نے فروغ دیا تھا اور اس کی جڑیں دونوں عوام کے دلوں میں گہری اور مضبوط ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں کیسی بھی  تبدیلی ہو ، شمالی کوریا کے ساتھ روایتی دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھنا، انہیں مستحکم کرنا اور فروغ دینا سی پی سی  اور چینی حکومت کا غیر متزلزل موقف رہا ہے۔ نئے حالات میں چین ،شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک مواصلات کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ  تعلقات کو فروغ دینے کے لیےپرعزم  ہے تاکہ  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔