بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس اختتام پذیر

2023/09/10 16:00:41
شیئر:

 

10 ستمبر کو  بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں  18 واں  جی 20 سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

 اختتامی اجلاس  میں جی 20  کے  رکن ممالک  اور مہمان ممالک کے رہنماؤں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ دو روزہ سربراہ اجلاس میں "ایک زمین، ایک گھر، ایک مستقبل" کے موضوع پر  تین مرحلوں میں اجلاس منعقد کیے گئے۔

اختتامی  اجلاس میں نئی دہلی سربراہ اجلاس کے بارے میں جی 20 رہنماؤں کا اعلامیہ منظور کیا گیا۔ اعلامیے میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ  مستقبل میں یہ کثیر الجہتی جذبے اور اتفاق رائے کی بنیاد پر کام کرتا رہے گا، تمام ارکان سمٹ سمیت تمام سرگرمیوں میں مساوی بنیادوں پر شرکت کریں گے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فعال طور پر کام کریں گے۔ 

 اختتامی اجلاس میں ، برازیل نے باضابطہ طور پر جی 20 کی نئی گردشی صدارت سنبھالی ۔  اگلا جی 20 سربراہ اجلاس 2024 کی دوسری ششماہی میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہوگا۔