مراکش میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی

2023/09/11 10:00:14
شیئر:

مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق 10 ستمبر کو ملک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 122 اور زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 421 تک جا پہنچی ہے۔

اسی روز مراکش کے دارالحکومت رباط میں مقامی باشندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لیے عطیات کا اہتمام کیا اور امدادی سامان جیسے خوراک، کپڑے اور کمبل وسیع پیمانے پر  جمع کیے۔