چینی مندوب کی جانب سے انسانی حقوق کونسل میں سری لنکا سے متعلق مسائل پر چین کے موقف کی وضاحت

2023/09/12 10:27:40
شیئر:

11 تاریخ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب  چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی جانب سے سری لنکا کی انسانی حقوق کی صورتحال کی رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے سری لنکا کی کوششوں کو سراہا اور انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ تعمیری بات چیت اور تعاون میں اپنا کردار ادا کرے۔

چن شو نے کہا کہ چین انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے سری لنکا کی کوششوں کو سراہتا ہے جس میں مفاہمت اور تعمیر نو کو فروغ دینا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، کمزور گروہوں کے حقوق کا تحفظ کرنا، اقتصادی بحالی کو فروغ دینا اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔چین قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں سری لنکا کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔