جنگ کی قیمت ، ڈالرز سے کہیں زیادہ ہے ، امریکی ویٹرن جیسن بیئرڈسلے

2023/09/12 15:36:06
شیئر:

امریکہ کی پولیٹیکل ویب سائٹ " دی ہل " پر اسٹینڈ ٹوگیدر میں ویٹرنز  انیشئیٹو  کے ڈائریکٹر اور کنسرنٹ ویٹرنز فار امریکہ کے خصوصی مشیر جیسن بیئرڈسلے  نے اپنے ایک تجزیے میں کانگریس کے فوجی طاقت کے استعمال یا اے یو ایم ایف کے استعمال کے فرسودہ اجازت ناموں کو منسوخ کرنے کے بارے میں ووٹنگ  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ان اجازت ناموں کا منسوخ ہونا ضروری ہے کیونکہ  انہوں نے امریکہ کو 20 سال پہلے مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف دھکیل دیا تھا۔

 نائن الیون کے بعد تقریبا 40 فیصد سابق فوجی وی اے کے ساتھ کسی نہ کسی طرح کی معذوری کے لئے  رقم یا دیگر خدمات وصول کرتے ہیں۔ پی ٹی ایس ڈی اور دماغی عارضے ان جنگوں  کا نتیجہ ہیں،جس کی وجہ سے خودکشی کی شرح حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے ، جب کہ منشیات کا استعمال اور بے گھر ہونا ایک اور  تشویشناک امر ہے ۔ اندازوں کے مطابق جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے مقابلے میں جی ڈبلیو او ٹی کے سابق فوجیوں کی خودکشی سے چار گنا زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 2050 تک سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کی لاگت کا تخمینہ  2.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا.