آئی اے ای اے کی" بورڈ آف گورنرز ستمبر کانفرنس" کا افتتاح

2023/09/12 15:40:57
شیئر:

11 ستمبر کو ، آئی اے ای اے کی" بورڈ آف گورنرز ستمبر  کانفرنس"، ویانا انٹرنیشنل سینٹر میں شروع ہوئی ۔ کانفرنس میں ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ  نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو یکطرفہ طور پر سمندر میں چھوڑنے پر جاپان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جاپان پر زور دیا کہ وہ کڑی بین الاقوامی نگرانی کو قبول کرے۔ چینی مندوب  نے نشاندہی کی کہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج جوہری سلامتی کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے سرحد پار اور طویل مدتی دور رس اثرات مرتب ہوں گے ، یہ کسی بھی طرح سے صرف جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے۔ 12 سال قبل فوکوشیما جوہری حادثہ پہلے ہی ایک سنگین تباہی کا سبب بن چکا ہے۔ جاپان کی  ذمہ داری ہے کہ وہ فوکوشیما کےجوہری آلودہ پانی کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے تاکہ سمندری ماحول اور دنیا بھر کے لوگوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ فوکوشیما کے آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کا سمندر میں اخراج ہی واحد آپشن نہیں ہے  اور یہ سب سے محفوظ اور سب سے زیادہ ذمہ دار آپشن سے کوسوں دور ہے۔

چینی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان نے آئی اے ای اے کو سمندر کے اخراج کے علاوہ دیگر ڈسپوزل آپشنز کا جامع جائزہ لینے کے لئے نہیں کہا تھا  بلکہ یکطرفہ طور پر ایجنسی اور دنیا پر سمندر کے اخراج کا فیصلہ مسلط کیا تھا۔ جاپانی فریق کی درخواست پر، فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے بارے میں ایجنسی کا حفاظتی جائزہ، تکنیکی معاونت  اور مشاورتی تشخیص کی نوعیت کا ہے، اور اس کا کوئی بین الاقوامی قانونی اثر نہیں ہے. ادارہ جاتی تشخیصی رپورٹ کے مواد اور نتائج پر تکنیکی ورکنگ گروپ نے اتفاق نہیں کیا تھا۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی تشخیصی رپورٹ میں واضح کیا کہ یہ  رپورٹ نہ تو جاپان کی سمندری نکاسی کی پالیسی کی سفارش ہے اور نہ ہی اس کی توثیق ہے۔تاہم جاپانی فریق نے ایجنسی کی تخمینہ رپورٹ کو غیر ضروری طور پر استعمال کرتے ہوئے  زبردستی ، سمندر میں  اخراج کی کارروائی شروع کی ۔ اس نے ایجنسی کے اختیار اور ساکھ ، جاپان کے ہمسایہ ممالک کے عوام کی صحت اور سمندری ماحولیاتی حقوق اور مفادات  اور عالمی جوہری توانائی کی صنعت کے تحفظ اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

 چینی مندوب  نے مزید کا کہ  کہ آئی اے ای اے کے لیے ایک طویل مدتی موثر بین الاقوامی نگرانی کا میکانزم قائم کرنا بہت ضروری ہے جو جاپان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ رکن ممالک اور کونسل کو بین الاقوامی نگرانی کے میکانزم کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے اور وقتا فوقتا جاپان کے سمندری نکاسی کے عمل اور بین الاقوامی نگرانی کے میکانزم  کا جائزہ لینا چاہئے۔