امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی صدر بائیڈن کے خلاف مواخذے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت

2023/09/13 10:42:09
شیئر:

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور ریپبلکن رکن میک کارتھی نے بارہ تاریخ کو میڈیا بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے ایوان نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کو صدر بائیڈن کے خلاف مواخذے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میک کارتھی نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے ریپبلکنز نے پایا کہ صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے بیرون ملک معاملات کے حوالے سے "اختیارات کے غلط استعمال اور بدعنوانی" کا شبہ ہے اور ایوان مواخذے کی مزید تحقیقات شروع کرے گا۔

متعلقہ طریقہ کار کے مطابق ایوان نمائندگان کے مواخذے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر اسے پتہ چلتا ہے کہ صدر نے غیر قانونی کام کیا ہے تو وہ صدر کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے مواخذے کی شق تشکیل دے گا۔ قانون کے مطابق مواخذے کی دفعات کو پہلے نائبین کی سادہ اکثریت سے منظور کیا جانا چاہیے اور پھر دو تہائی سے زیادہ سینیٹرز کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔